Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں زبردست بارش ، عادل آباد کے 18 مواضعات زیر آب

تلنگانہ میں زبردست بارش ، عادل آباد کے 18 مواضعات زیر آب

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اوسط درجہ کی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ دونوں تلگو ریاستوں کے کئی مقامات پر اس مرتبہ اچھی بارش ہورہی ہے ۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی خاص کر عادل آباد میں موسلادھار بارش کے بعد 18 مواضعات زیر آب آئے ہیں ۔ عہدیداروں نے متڈی وگو پراجکٹ کے گیٹ کھول دئیے ہیں اور یہاں پر سیلابی پانی کو چھوڑ دیا گیا ۔ یہاں ڈیم میں تیزی سے پانی بڑھتا جارہا ہے ۔ عہدیدار اس ڈیم کے دیگر گیٹس کو بھی کھول سکتے ہیں ۔ عادل آباد کے بجور منڈل کپورہ ، چناسدا پور ، بمبا اور کوشائی پلی ، کے 18 مواضعات زیر آب آچکے ہیں ۔ سیلاب کا پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ عادل آباد اور چندرا پور کے درمیان سڑک رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ گذشتہ دو دن سے پورے ضلع میں موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کئی مقامات پر اوسط تا ہلکی بارش ہورہی ہے ۔ بعض مقامات پر شدید بارش بھی ریکارڈ کی گئی ۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔ شہر حیدرآباد میں بھی صبح سے موسم سرد اور ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے ۔ کل شب سے ہی تیز اور ہلکی بارش کے ساتھ آج ان دن بھر میں پھوار ہوتی رہی ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے مطلع کیا کہ خلیج بنگال اور اوڈیشہ میں طوفانی ہواؤں کے گشت کرنے کی وجہ سے تلنگانہ میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔ آئندہ 2 تا 4 دن کے دوران بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہنے کی توقع ہے ۔ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ، نظام آباد ، کریم نگر ، ورنگل اور کھمم میں کئی مقامات پر شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔ حیدرآباد میں اوسط درجہ کی بارش کی وجہ سے درجہ حرات میں کمی آئی ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT