Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سال 2019 ء میں کانگریس کو اقتدار

تلنگانہ میں سال 2019 ء میں کانگریس کو اقتدار

راہول گاندھی کے دورہ میں رکاوٹ پر ٹی آر ایس کو انتباہ: وی ہنمنت راؤ
حیدرآباد 9 اگسٹ (آئی این این) رکن راجیہ سبھا کانگریس مسٹر وی ہنمنت راؤ نے توقع ظاہر کی کہ سال 2019 ء میں منعقد شدنی عام انتخابات میں کانگریس پارٹی مرکز اور تلنگانہ ریاست میں اقتدار پر فائز ہوگی۔ وہ آج یہاں لال دروازہ میں منعقدہ بونال تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر انھوں نے مزید کہاکہ انھوں نے کانگریس پارٹی کو حصول اقتدار کیلئے منت مانگی ہے۔ اس کے علاوہ صدر کل ہند کانگریس پارٹی شریمتی سونیا گاندھی کی تلنگانہ ریاست کے قیام پر ان کیلئے بھی خصوصی پرارتھنا کی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ گزشتہ انتخابات میں عوام نے ٹی آر ایس کو ووٹ دے کر پچھتاوا کررہے ہیں۔ وی ہنمنت راؤ نے تلنگانہ میں برسر اقتدار ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کے دورہ تلنگانہ میں رخنہ اندازی کررہی ہے۔ کانگریس کے رکن راجیہ سبھا نے ٹی آر ایس قائدین کو انتباہ دیا کہ اگر وہ راہول گاندھی کے دورہ تلنگانہ کے دوران رکاوٹ بننے کی کوشش کریں گے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس کے ذمہ دار ٹی آر ایس پر رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT