Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے دوبئی کے بزنس مین کا اتفاق ،کے ٹی راما راؤ سے ملاقات

تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے دوبئی کے بزنس مین کا اتفاق ،کے ٹی راما راؤ سے ملاقات

حیدرآباد /11 اگست ( سیاست نیوز ) متحدہ عرب امارت شہرت یافتہ بزنس مین و صدرنشین یو اے ای اکسچینج بی آر شیٹی نے آج وزیر صنعت کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ کے صنعتی پالیسی کی ستائش کی اور تلنگانہ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے سے اصولی طور پر اتفاق کیا ۔ بی آر شیٹی نے آج بیگم پیٹ کیمپ آفس میں ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر سے تفصیلی ملاقات کی ۔ تلنگانہ کے فارماسٹی ، میڈیکل ڈیوائسیس پارک میں سرمایہ کاری کرنے کی کے ٹی آر نے خواہش کی ۔ اس کے علاوہ ریاستی وزیر صنعت نے بی ار شیٹی کو ریاست کی صنعتی پالیسی ، سنگل ونڈو منظوریوں کے علاوہ دوسرے امور کے ساتھ حیدرآباد میڈیسن کا سنٹر بن جانے پر بھی روشنی ڈالی ۔ لائف سینسیس ایرواسپیس شعبوں میں بھی بڑے پیمانے پر ہونے والی سرمایہ کاری سے بھی واقف کرایا جس پر بی آر شیٹی نے فارماسیٹی ، میڈ ڈیوائسیس پارک میں سرمایہ کاری کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے ہیلت کیر شعبہ میں بھی ان کی دلچسپی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے بارے میں کافی لوگوں نے انہیں بہت ساری معلومات فراہم کی ہے تاہم وزیر صنعت کے ٹی ار سے شحصی طور پر ملاقات کرتے ہوئے صنعتی ترقی کے بارے میں کافی معلومات حاصل کرچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT