Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کے حصول کا سنہری موقع

تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کے حصول کا سنہری موقع

انجینئرنگ اور ڈگری امیدواروں کو سخت محنت کا مشورہ ، ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل کا خطاب
حیدرآباد13  ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کیلئے پہلا امتحان اے ای ای اسسٹنٹ اگزیکٹیو انجینئرس کیلئے 20 ستمبر کو مقرر ہے جس کے ذریعہ 900 سے زائد جائیدادوں پر تقررات ہوں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تحت مختلف تحریری مسابقتی امتحان ماہ ستمبر تا ڈسمبر رکھے جارہے ہیں۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اس ضمن میں طلباء و طالبات کی رہنمائی کرتے ہوئے تحریری امتحان کی مشق کیلئے تمثیلی امتحانات رکھے جارہے ہیں جس سے کافی مدد مل رہی ہے۔ سوالات نئے قسم کے آتے ہیں اور جوابات کو او ایم آر جوابی شیٹ پر کرنا ہوتا ہے۔ ایم اے حمید نے امتحانی پرچہ کے نمونہ سوالات سے واقف کروایا۔ ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ ضلع نظام آبادکے تمثیلی امتحانات میں امیدواروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کی رہبری و رہنمائی کرتے ہوئے کہاکہ امتحان عنقریب ہیں لہذا روزانہ 8 گھنٹے مطالعہ کے لئے دیں اور تقررات کا یہ سنہری موقع ہے۔ اب اس امتحان میں زیادہ سے زیادہ تحریری امتحان میں نشانات حاصل کرلیں تو تقررات کی ضمانت مل جائے گی۔ میرٹ کی اساس پر تقررات عمل میں آتے ہیں۔ یہ ایسا موقع ہے کہ اس کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر تقررات نہ ہوں گے لہذا سخت محنت کرتے ہوئے اپنے تقررات کو یقینی بنائیں اور ملک و قوم کی عمدہ و بہتر خدمت انجام دے سکتے ہیں۔ مس عرشیہ جبین، طاہر پاشاہ قادری اور نصیر فرحان نے معاونت کی۔

TOPPOPULARRECENT