Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سوائن فلو کا قہر جاری

تلنگانہ میں سوائن فلو کا قہر جاری

حیدرآباد 8فروری (یواین آئی ) تلنگانہ میں سوائن فلو کا قہر جاری ہے ۔ حیدرآباد اور رنگاریڈی میں سوائن فلو کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ سوائن فلو کے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ ذیابیطس ‘ حاملہ خواتین اور دمہ کے مریضوں کو اس وائرس سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں کئی مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ سوائن فلو کے پانچ معاملات کی تصدیق ہوگئی ہے ۔کئی مریض پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شہریوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنا ہاتھ دھوئیں اور سردی ہونے پر گھرو ں میں ہی محدود رہیں ۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ سردی ہونے پر متوازن غذا کا استعمال کیا جائے گا جس سے اس وائرس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT