Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سوائن فلو ہنوز سرگرم،وائرس سے چوکس رہنے کا مشورہ ، ماسک کے استعمال پر زور

تلنگانہ میں سوائن فلو ہنوز سرگرم،وائرس سے چوکس رہنے کا مشورہ ، ماسک کے استعمال پر زور

حیدرآباد 9فروری (یواین آئی )تلنگانہ میں رات کے درجہ حرارت میں کمی دیکھی جارہی ہے اور سوائن فلو کا وائرس ہنوز سرگرم ہے ۔ 105 سے زائد خون کے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کی حالت مستحکم ہے ۔ تاہم متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ کے باوجود سوائن فلو کا وائرس ختم نہیں ہوا ۔حیدرآباد اور رنگاریڈی میں سوائن فلو کے معاملات گزشتہ کئی دنوں سے درج کئے گئے ہیں۔ سوائن فلو کے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔ ذیابیطس ‘ حاملہ خواتین اور دمہ کے مریضوں کو اس وائرس سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں کئی مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ سوائن فلو کے پانچ معاملات کی تصدیق ہوگئی ہے ۔کئی مریض پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شہریوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنا ہاتھ دھوئیں اور سردی ہونے پر گھرو ں میں ہی محدود رہیں ۔ڈاکٹروں نے کہا کہ سردی ہونے پر متوازن غذا کا استعمال کیا جائے جس سے اس وائرس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ اسی دوران آندھراپردیش کے تروپتی رویا اسپتال میں سوائن فلو کے 6معاملات کے مثبت پائے جانے کے بعد تروملا تروپتی دیوستھانم نے تروملا میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔دیوستھانم بورڈ کے چیرمین سامبا سیوا راؤ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے ہنگامی بنیادوں پر علاج کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ چہرے پر لگانے والے ماسک دستیاب ہیں اور ڈاکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ماسک کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ شردھالو بغیر کسی خوف کے تروملاآسکتے ہیں۔ اسی دوران آندھراپردیش کے ضلع چتور میں سوائن فلو کے 19 معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ان کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT