Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں سیندھی کے درختوں کی شجرکاری کیلئے 35کروڑ روپئے

تلنگانہ میں سیندھی کے درختوں کی شجرکاری کیلئے 35کروڑ روپئے

حیدرآباد ۔ 18جولائی ( سیاست نیوز) وزیر نشبہ بندی و آبکاری مسٹر پدما راؤ گوڑ نے کہا کہ حکومت کے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت ریاست تلنگانہ میں آئندہ تین سال کے دوران پانچ کروڑ سیندھی کے درخت لگائے جائیں گے اور ان سیندھی کے درختوں کی افزائش کیلئے حکومت نے 35کرور روپئے جاری کی ہے ۔ پدما راؤ گوڑ ‘ گمپا گووردھن رکن اسمبلی و دیگر قائدین تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ہمراہ کاماریڈی میں منظم کردہ ہریتا ہارم پروگرام کے دوران پودوں کی شجرکاری کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بند پڑہوئی تاڑی سوسائٹیوں کو ایک ماہ میں منظوریاں دینے کے اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس اور ٹی سی ایس کیلئے درخواستیں پیش کرنے والوں کو ہی منظوریاں دے گی۔

TOPPOPULARRECENT