تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان

   

حیدرآباد، 21ستمبر (یواین آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال اورنرمل اضلاع میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے ۔ محکمہ کے مطابق ریاست کے بعض اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
اسی عرصہ کے دوران تلنگانہ کے چند مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔تلنگانہ میں جنوب مغرب مانسون معمول کے مطابق رہا ہے ۔بلیٹن میں کہاگیا کہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کومرم بھیم آصف آباد، منچریا ل، ملگ اضلاع میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے ۔