تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان

   

حیدرآباد : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میںتلنگانہ اضلاع عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد، منچریال ، نرمل، کریم نگر،پداپلی،جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم ، نظام آباد ، جگتیال ، راجنا سرسلہ ، محبوب آباد ، ورنگل اربن ، ورنگل رورل ، رنگاریڈی ، حیدرآباد ، میڑچل ملکاجگری ، ناگرکرنول ، ونپرتی ، نارائن پیٹ ، جوگولامباگدواول میں بعض مقامات پر شدید بارش کاامکان ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ 14جون کو عادل آباد،کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، پداپلی، بھوپال پلی میں بعض مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے ۔15تا17جون تمام اضلاع میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں میں نارائن پیٹ و سدی پیٹ میں شدید بارش ہوئی۔