Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔/19جولائی ، ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کمرم بھیم، نرمل، جگتیال، جئے شنکر کتہ گوڑم ، نظام آباد، کاماریڈی، میدک، سدی پیٹ، کریم نگر، راجنا سرسلہ ورنگل اور محبوب آباد میں شدید بارش ہوگی۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث ساحلی اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ تلنگانہ پر گہرے بادل چھائے رہیں گے اور کہیں ہلکی اور کہیں شدید بارش ہوگی۔ دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد کے علاوہ اطراف میں مطلع ابرآلود رہے گا اور دو یا ایک مرتبہ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں موسم کی صورتحال اسی طرح برقرار رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT