تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی ایلو اور آرینج الرٹ جاری

   

حیدرآباد۔ 6۔ستمبر (سیاست نیوز) شہر کے بعض علاقوں میں منگل کی دوپہر اوسط تا شدید بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے ریاست میں آئندہ چار دن کے دوران شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ریاست کے بعض اضلاع کے لئے ایلو اور آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اضلاع عادل آباد ، منچریال ، کھمم ، نلگنڈہ ، محبوب نگر ، ورنگل وغیرہ میں 7 ستمبر کو شدید بارش کا امکان ہے۔