Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر ، لو لگنے سے کئی اموات، ژالہ باری کا امکان

تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر ، لو لگنے سے کئی اموات، ژالہ باری کا امکان

حیدرآباد۔ 13۔مئی۔ ( سیاست نیوز ) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گزشتہ ایک ہفتہ سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور اب تک لو لگنے سے کئی اموات ہوچکی ہیں۔ تلنگانہ کے بعض حصوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے ۔ یہ درجہ حرارت 41 ڈگری تا 44 ڈگری تک رہے گا ۔ دونوں ریاستوں کے تمام اضلاع میں دو ہفتوں سے درجہ حرارت چالیس تا پینتالیس ڈگری سلسیس درج کیا جارہا ہے ۔ گرمی کی لہر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ گرم ہواؤں کے سبب لوگ دن کے اوقات میں گھروں میں ہی رہنے کیلئے مجبور ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی کم نظر آرہی ہے ۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید چند دن تک برقرار رہے گی اور عوام کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا ہے ، تلنگانہ کے کئی منڈلوں میں پانی کی قلت ہے ۔ دونوں ریاستوں میں درجہ حرارت میں اضافہ سے عام زندگی متاثر ہوگئی ہے ۔ ناریل پانی اور جوس کی فروخت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے ۔ عوام گرمی سے بچنے مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے گرمی اور تمازت کے سبب ان کا برا حال ہے اور رات جاگ کر گزارنی پڑی ۔ دوسری طرف پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں کے مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے بھی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پنکھوں کے باوجود گرمی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے ۔ غریب عوام جو ٹین شیڈ میں رہتے ہیں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلہ اس سال گرمی کی لہر میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT