Monday , May 1 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر شہر میں ژالہ باری ، بارش کا امکان

تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر شہر میں ژالہ باری ، بارش کا امکان

حیدرآباد۔/19اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر چل رہی ہے۔ عوام کو گرم لو کے ساتھ حدت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور آئندہ چند دن تک ریاست بھر میں گرمی کی یہ لہر برقرار رہے گی۔ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ریاست کے کئی علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت44 تا45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد میں گزشتہ دو دن سے 42 ڈگری درجہ حرارت محسوس کیا گیا ہے۔ کل شہر میں 43 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو ماہ اپریل کا سب سے زیادہ شدید ترین گرم دن تھا۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ گرمی کی یہ لہر آئندہ 48 گھنٹوں تک برقرار رہے گی اور درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہے گا۔ تلنگانہ میں گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم کو مجبوراً ریاست بھر میں کل سے ہی اسکولوں کیلئے گرمائی تعطیلات کا اعلان کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حیدرآباد اور اطراف واکناف کے علاقوں میں آئندہ دو دن کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور بعض مقامات پر ژالہ باری اور گرج و چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج دن بھر شدید گرمی رہی ۔ کئی مقامات پر سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی تھیں ۔ شہریوں نے زیادہ تر دوپہر کے وقت گھروں میں رہنے کو ترجیح دی ۔ شام کے وقت شہر کی سڑکیں حسب معمول پرہجوم ہوگئیں

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT