Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں شراب کی کثرت، پانی کی قلت

تلنگانہ میں شراب کی کثرت، پانی کی قلت

پانی کے بجائے شراب پر توجہ موجودہ بحران کا نتیجہ : تلگودیشم

حیدرآباد 12 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے ٹی آر ایس زیرقیادت ریاستی حکومت پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کے سی آر حکومت شراب کی تقسیم پر جو توجہ دی تھی، وہی توجہ پینے کے پانی کی سربراہی پر مرکوز نہیں کی۔ جبکہ شہر حیدرآباد کے ساتھ ساتھ ریاست بھر میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے باوجود پانی کے درپیش مسائل کی یکسوئی کے لئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات صفر کے برابر ہیں۔ شہر حیدرآباد میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرکے اور پانی کے مسئلہ کی یکسوئی کے مطالبہ پر حیدرآباد میٹرو واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے صدر دفتر کے روبرو آج تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے مسٹر ایل رمنا صدر تلنگانہ تلگودیشم کی قیادت میں زبردست احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔ اس پروگرام میں صدر تلگو مہیلا شریمتی شوبھا رانی، رکن پارلیمان ملکاجگیری مسٹر ملاریڈی، سینئر قائدین ٹی ڈی پی مسرس ایم نرسمہلو، اروند کمار گوڑ کے علاوہ دیگر قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد نے احتجاجی دھرنا پروگرام میں حصہ لیا۔ احتجاجی دھرنا کے دوران احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان کچھ دیر رسہ کشی جاری رہی اور احتجاجیوں کو پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT