Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام پر سہولتیں، تقریباً 5.5 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری

تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام پر سہولتیں، تقریباً 5.5 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری

2550 صنعتوں کا قیام، تقریباً 1.60 لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع، مستقبل میں مزید ترقی متوقع

حیدرآباد۔/5نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کیلئے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولتوں کے باعث امید کی جارہی ہے کہ 44791 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کے ذریعہ 2550 صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا اور ایک لاکھ 60 ہزار 894 روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق صنعتی اداروں نے تلنگانہ  کے 31 اضلاع کے سلسلہ میں سرمایہ کاری کا جو پیشکش کیا ہے اس کے بعد سے آئندہ چند برسوں میں سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ سب سے زیادہ سرمایہ کاری برقی شعبہ میں کی جائے گی جس میں 87 برقی پلانٹس میں 21856 کروڑ کی سرمایہ کاری کی توقع ہے جبکہ آٹو موبائیل، سولار، الکحل اور دیگر صنعتوں میں 9581 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ جن دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ان میں فوڈ پروسیسنگ2168 کروڑ، انفارمیشن ٹکنالوجی 2648کروڑ، فارما اِن کیمیکلس 4055 کروڑ، پلاسٹک اینڈ ربر 798کروڑ، انجینئرنگ 643کروڑ، پولٹری اینڈ کولڈ اسٹوریج 408 کروڑ، الیکٹریکل اینڈ الکٹرانکس 684 کروڑ، گرینیڈس اینڈ اسٹون کریشنگ 322 کروڑ، پیپر اینڈ پرنٹنگ 872کروڑ، ٹیکسٹائیل 168کروڑ، سمنٹ 111کروڑ اور ایرو اسپیس و ڈیفنس 477کروڑ شامل ہیں۔ ضلع واری سطح پر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں تو پیدا پلی ضلع سرفہرست ہے جہاں 11010 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے 35 صنعتی اداروں کے قیام کا منصوبہ ہے۔ میڑچل میں 2589 کروڑ سے 490 صنعتیں قائم کی جائیں گی۔ دیگر اضلاع میں رنگاریڈی7169 کروڑ ، سنگاریڈی 4781کروڑ، کریم نگر 194 کروڑ، نلگنڈہ 790 کروڑ، ورنگل (اربن ) 145کروڑ، میدک 1638 کروڑ، نظام آباد 100کروڑ، کھمم 83کروڑ، یادادری 303کروڑ، سدی پیٹ 496 کروڑ، وقارآباد 557 کروڑ ، محبوب نگر 1313 کروڑ، عادل آباد 616کروڑ، ورنگل ( رورل ) 90کروڑ، سرسلہ 41کروڑ، کتہ گوڑم 7351 ، محبوب آباد 48کروڑ، کاماریڈی 212کروڑ، منچریال 62 کروڑ، سوریا پیٹ 324کروڑ، جگتیال 6کروڑ، آصف آباد 24 کروڑ، جنگاؤں 3185 کروڑ ، گدوال 827کروڑ، نرمل 22کروڑ ، ناگرکرنول 514کروڑ، بھوپال پلی 21کروڑ، ونپرتی 158 کروڑ اور حیدرآباد 122 کروڑ شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT