Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں عالمی معیار کی تعلیم کے مراکز

تلنگانہ میں عالمی معیار کی تعلیم کے مراکز

آسٹریلیا کے یونیورسل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پہل
حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) آسٹریلیا کا یونیورسل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور تلنگانہ کی حکومت تعلیم اور اسکل ڈیولپمنٹ کے شعبہ میں قریبی تعاون کے لئے ایک معاہدہ طے کریں گے۔ یو آئی ٹی کے سی ای او رضوان احمد نے یہ بات بتائی۔ کل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ یونیورسل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) کو تلنگانہ حکومت کی طرف سے مثبت ردعمل ملا ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ حیدرآباد میں کیمپس قائم کرنے میں تلنگانہ کی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ وہ تلنگانہ میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے اور تبادلہ خیال کریں گے تاکہ تعاون و اشتراک کے معاہدے طے کئے جاسکیں۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ بیس سال سے ہندوستان آسٹریلیا کے لئے ایک بڑا مارکٹ ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہندوستان میں عالمی معیار کی تعلیم پہونچانے کا یہ مناسب وقت ہے۔

TOPPOPULARRECENT