Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں عدالتی عملہ رجوع بکار

تلنگانہ میں عدالتی عملہ رجوع بکار

حیدرآباد۔/6جولائی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں عدالتی عملہ 10روزہ احتجاج کے بعد رجوع بکار ہوا ہے۔ یہ عملہ تلنگانہ جوڈیشیل کیڈر میں آندھرا پردیش نژاد ججس کے تقررات کے خلاف احتجاج کررہا تھا۔ جوڈیشیل عہدیداروں نے اپنی دس روزہ ہڑتال کو ختم کردیا اور ڈیوٹی پر واپس ہوئے۔ چیف جسٹس آف انڈیا کی اپیل کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ حیدرآباد ہائی کورٹ کے کارگذار چیف جسٹس اور گورنر نے بھی احتجاجی عملے سے اپیل کی تھی کہ وہ عدالتی کارروائیوں کو بحال کرنے کیلئے اپنی ہڑتال ختم کردیں۔ تلنگانہ کے تحت کی عدالتوں میں کام کرنے والے ججس نے اپنی پوسٹنگ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT