Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں عنقریب الیکٹرانکس اکیڈیمی کا قیام

تلنگانہ میں عنقریب الیکٹرانکس اکیڈیمی کا قیام

الیکٹرانک اشیاء کی تیاری اور فروغ پر توجہ ، کرشنا مورتی کرشنن
حیدرآباد۔17فروری(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں بہت جلد الکٹرانکس اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ دنیا میں تیزی سے فرورغ پارہے الکٹرانکس کے استعمال کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست کے دارالحکومت کو الکٹرانکس کی تیاری کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور اس منصوبہ کے تحت حکومت کی جانب سے بہت جلد نئے اسٹارٹ اپ کے لئے حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔ انڈیا الکٹرانکس اینڈ سیمی کنڈکٹر اسوسیشن حیدرآباد کے صدرنیشن مسٹر کرشنامورتی کرشنن نے بتایا کہ 2016-17کے دوران الکٹرانکس صنعت 100بلین ڈالر کی فروخت کو تجاوزکرچکی ہے اور دنیا بھر میں تیل اور سونے کے بعد سب سے زیادہ خرچ الکٹرانکس پر کیا جانے لگا ہے جو کہ اس صنعت کیلئے انتہائی منفعت بخش تصور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں 100بلین ڈالر کے الکٹرانکس کی کھپت ریکارڈ کئے جانے کے بعد اس سلسلہ میں قطعی اور تیز رفتار قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے ۔ مسٹر کرشنا مورتی کرشنن نے بتایا کہ ملک بھر میں الکٹرانکس کی جملہ پیداوار میں ریاست تلنگانہ کا حصہ 6 فیصد ہے اس میں اضافہ کیلئے ضروری ہے کہ نوجوانوں میں موجود صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے انہیں مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی لئے ملک بھر میں 5مراکز کے ٓاغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تلنگانہ کے علاوہ تمل ناڈ‘ کرناٹک اور آندھرا پردیش شامل ہیں۔ابتداء میں الکٹرانکس اکیڈیمی میں ماسٹر س ان ٹکنالوجی اور پی ایچ ڈی ان الکٹرانکس کرنے والوں کو 12تا15ماہ کیمپس میں سرپرستی فراہم کرتے ہوئے انہیں تیار کیا جائے گا اور ان کے اندر موجود صلاحیتوں میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے بعد ازاں ان کی صلاحیتوں اور تحقیق کو مستند قرار دینے کیلئے ضروری کاروائی کی جائے گی۔بتایا جاتا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں 6فیصد الکٹرانکس کی پیداوار کو فروغ دیتے ہوئے حکومت نے 10بلین ڈالر کی آمدنی کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس منصوبہ کے ذریعہ 1لاکھ 75ہزار افراد کو روزگار کی فراہمی کو ممکن بنانے کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں ۔ابتداء میں اکیڈیمی کے آغاز کے ساتھ آئی ای ایس اے کی جانب سے مرکزی و ریاستی حکومتوں اور جامعات سے حاصل ہونے والی گرانٹ بھی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ الکٹرانکس اکیڈیمی کے آغاز کے ساتھ ہی نوجوانوں کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ انہیں تحقیق کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔جاریہ سال حیدرآباد ڈیفٹرانکس ۔2017 کی میزبانی کرے گا جو کہ ایرواسپیس ‘ دفاع اور داخلی سیکیوریٹی کے امور پر توجہ دینے والا عالمی ایونٹ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT