Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں عنقریب انٹرنیشنل ایڈوینچر کھیلوں کا آغاز

تلنگانہ میں عنقریب انٹرنیشنل ایڈوینچر کھیلوں کا آغاز

سیاحتی فروغ کی منصوبہ بندی، مضافاتی علاقوں کی نشاندہی
حیدرآباد ۔ /16 مارچ (سیاست نیوز)  ریاست تلنگانہ میں بہت جلد عالمی شہرت یافتہ ایڈوینچر کھیلوں کا آغاز کے ذریعہ سیاحتی فروغ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ شہر حیدرآباد کے اطراف کے علاقوں کو ایڈوینچر کھیلوں کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ملیشیا ، سنگاپور کے علاوہ دیگر مغربی ممالک میں موجود ان کھیلو کو حیدرآباد کے اطراف نواحی علاقوں میں فروغ دیتے ہوئے حکومت نہ صرف جوکھم بھرے کھیلوں  کو فروغ دینے کی کوشش کرنا چاہتی ہے بلکہ ان کھیلوں کے ذریعہ سیاحتی فروغ کو یقینی بنانے پر توجہ مبذول کی جارہی ہے ۔ حالیہ عرصہ میں فضائی سیاحت کے آغاز کو عوام کی زبردست پذیرائی حاصل ہونے کے بعد حکومت نے گرم غبارے میں فضائی سیاحت ، پیراشوٹ کے ذریعہ چھلانگ لگانا ، آسمان سے چھلانگ لگانا ، ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگانے کے علاوہ پہاڑوں پر چڑھنے جیسے کھیل شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے بموجب مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے باہری حدود میں ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ان کھیلوں کا آغاز ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔ محکمہ سیاحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان جوکھم بھرے کھیلوں کیلئے عالمی ٹنڈر طلب کرتے ہوئے انفراسٹرکچر کی تیاری کو یقینی بنایا جائے گا ۔ شہر حیدرآباد میں سیاحت کے فروغ سے بڑھ رہی عوامی دلچسپیوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے حکومت بالخصوص محکمہ سیاحت کی جانب سے ایڈوینچر گیمس شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ان کھیلوں کے خطرات کے علاوہ علاقہ کی نوعیت کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی قطعی فیصلہ کیا جائے گا ۔ حالیہ عرصہ میں جوکھم بھرے کھیلوں میں نوجوانوں کی دلچسپیاں کافی بڑھی ہیں جسے دیکھتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے محکمہ سیاحت کی جانب سے ان کھیلوں کے آغاز پر بھی توجہ مبذول کی جانے لگی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT