Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں لو لگنے سے 49 اموات

تلنگانہ میں لو لگنے سے 49 اموات

گرمی کی لہر مزید دو دن جاری رہنے کا امکان : محکمہ موسمیات
حیدرآباد 23 اپریل ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں گرمی کی لہر سے اب تک 49 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے باوجود گرمی کی شدت میں کسی کمی کا امکان نظر نہیں آتا ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک عہدیدار کے بموجب آئندہ کم از کم دو دن تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا اندیشہ ہے ۔ عہدیدار نے بتاے اکہ کل تک ہمیں 49 افراد کے لو لگنے کی وجہ سے فوت ہونے کی اطلاع ہے ۔ یہ اموات شدت گرمی کا نتیجہ ہے ۔ محبوب نگر میں سب سے زیادہ گرمی سے اموات ہوئی ہیں۔ یہاں 39 افراد گرمی کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ تقریبا 15 دن سے زیادہ وقت سے درجہ حرارت 40 ڈگری سلسئیس سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں حکومت نے تمام اضلاع میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا ہے ۔ گرمی اور لو لگنے سے فوت ہونے والوں کے لواحقین کیلئے حکومت نے 50 ہزار روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج جاری کردہ ایک بلیٹن کے بموجب گرمی کی لہر امکان ہے کہ تلنگانہ کے کچھ اضلاع میں مزید دو دن جاری رہے گی ۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ میں ایک یادو مقامات پر درجہ حرارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور کچھ مقامات پر یہ معمول سے زیادہ بھی ہے ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری بھدرا چلم ‘ کھمم ‘ نلگنڈہ اور نظام آباد میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شدت گرمی کے باوجود ایک یادو مقامات پر بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے اسکولس کیلئے تعطیلات کو 24 اپریل کی بجائے 16 اپریل سے رکدیا ہے ۔ حکومت نے گرمی کی شدت معلوم کرنے اور احتیاط کیلئے ایک ویب پورٹل بھی جاری کیا ہے جس پر گرمی کے تعلق سے پیش قیاسی معلوم کی جاسکتی ہے اور متعلقہ مقامات پر حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے وسائل بھی جمع کر رکھے ہیں۔ محکمہ صحتو طبابت کو تمام دواخانوں میں او آر ایس کا وافر ذخیرہ رکھنے کی بھی ہدایت دیدی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT