Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مانسون کی آمد میں تاخیر

تلنگانہ میں مانسون کی آمد میں تاخیر

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں مانسون کی آمد میں تاخیر ہوسکتی ہے کیونکہ جنوب مغرب مانسون جس نے جنوبی آندھراپردیش کا احاطہ کرلیا ہے ‘ مزید پیش قدمی نہیں کی ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ تلنگانہ میں مانسون کی آمد کی کوئی سرکاری تاریخ نہیں دی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مانسون پیشرفت نہیں کررہا ہے ۔ بعض اوقات یہ تیزی سے پیشرفت کرتا ہے اور بعض اوقات اس میں تاخیر ہوتی ہے ۔ موجودہ صورتحال بتاتی ہے کہ اس کی رفتارکافی سست ہے ۔ خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ ہونے کے سبب اس میں تیزی پیدا ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے وائی کے ریڈی نے کہا کہ امکان ہے کہ مزید چار تا پانچ دنوں میں مانسون پیشرفت کرے گا اور اس کے شمال مغرب کی طرف پیشرفت کرنے پر تلنگانہ میں بارش ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT