Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مانسون کی پیشرفت شدید بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں مانسون کی پیشرفت شدید بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔ 19 جون (این ایس ایس) ریاست تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون پیشرفت کررہا ہے۔ آئندہ دو دنوں میں ریاست میں موسلادھار بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تلنگانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کی توقع کی جارہی ہے۔ اچھی بارش کے نتیجہ میں ریاست کے تالابوں اور دیگر ذخائر آب میں پانی جمع ہوجائے گا۔ عوام کو امکانی سیلاب سے متعلق چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رات کے دوران خصوصی چوکسی اختیار کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT