Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / تلنگانہ میں مختلف سڑک حادثات4افراد ہلاک اور 14زخمی

تلنگانہ میں مختلف سڑک حادثات4افراد ہلاک اور 14زخمی

حیدرآباد،8ستمبر(یواین آئی)تلنگانہ میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 4افراد ہلاک اور 14افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق نرمل ضلع کے دھیان پور گاوں کے قریب بس کے کار سے ٹکراکر الٹ جانے کے سبب ایک شخص ہلاک اور 14مسافرین زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو علاج کے لئے نرمل کے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ایک اور حادثہ میں تین افراد اُس وقت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب موٹرسائیکل جس پر وہ سفر کر رہے تھے ،میدک ضلع کے نرساپورمنڈل کے کونڈاپور میں آرٹی سی بس سے ٹکرا گئی ۔یہ افراد نرساپور جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT