Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مرکز سے 45ہزار مکانات منظور

تلنگانہ میں مرکز سے 45ہزار مکانات منظور

10ہزار مکانات کی ابتدائی منظوری ناکافی ہونے پر احتجاج کے بعد اقدام
حیدرآباد۔21ڈسمبر ( سیاست نیوز) مرکزی وزارت  تعمیر امکنہ نے ریاست تلنگانہ کیلئے 45ہزار مکانات کی منظوری دی ہے اور اس منظوری سے متعلق بہت جلد مرکزی وزارت تعمیر امکنہ کی جانب سے باقاعدہ احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سابق میں ریاست تلنگانہ کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے صرف 10ہزار مکانات کی ہی منظوری دی گئی تھی جس کی روشنی میں ریاستی حکومت تلنگانہ نے مرکزی حکومت سے اپنے سخت احتجاج کا اظہار کیا تھا اور ریاست تلنگانہ کیلئے مزید مکانات کی منظوری دینے کی خواہش کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مرکزی حکومت کو اپنا ایک مکتوب روانہ کیا تھا ۔ علاوہ ازیں ریاست تلنگانہ کے ارکان پارلیمان سے بھی مرکزی حکومت پر ریاست تلنگانہ کیلئے مزید مکانات منظور کرنے کیلئے دباؤ ڈلوایا گیا تھا جس کی روشنی میں ہی مرکزی حکومت کو ریاست تلنگانہ کیلئے مزید 45ہزار  نئے مکانات منظور کرنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت تلنگانہ نے غریب عوام کیلئے ڈبل بیڈروم فلیٹ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا ہے اور یہ ڈبل بیڈروم فلیٹ اسکیم نہ صرف ریاست تلنگانہ میں کافی اہمیت حاصل کرچکی ہے بلکہ ملک بھر میںایک مثالی اسکیم بھی ثابت ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT