Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مزید آئی پی ایس عہدیدار تعینات کرنے کا مطالبہ

تلنگانہ میں مزید آئی پی ایس عہدیدار تعینات کرنے کا مطالبہ

اسمبلی حلقوں میں اضافہ پر زور ، راجناتھ سنگھ سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ کے لیے آئی پی ایس کیڈر عہدیداروں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور فی الفور آئی پی ایس عہدیداروں کو ریاست تلنگانہ میں تعینات کرنے کا چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ نے مطالبہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ جو گذشتہ دو دن سے دہلی کے دورہ پروگرام میں رہ کر قیام کیے ہوئے ہیں ۔ نہ صرف وزیر اعظم بلکہ مرکزی وزراء بالخصوص مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کر کے ریاست میں امن و ضبط کی صورتحال و مختلف روبہ لائے جانے والے اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرنے کے بعد چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہمراہ موجود ڈاکٹر ایس وینوگوپال چاری نمائندہ خصوصی ریاست تلنگانہ متعینہ برائے دہلی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مرکزی وزیر داخلہ سے خصوصی طور پر تلنگانہ ریاست کے لیے فی الفور زائد آئی پی ایس عہدیداروں کو الاٹ کرنے کا پر زور مطالبہ کیا اور کہا کہ ریاست تلنگانہ تشکیل پانے کے بعد اعلی عہدیداروں و دیگر زمروں میں پائے جانے والے عہدیداروں کی تعداد گھٹتی جارہی ہے ۔ لہذا مزید نئے آئی پی ایس عہدیداروں کی ریاست تلنگانہ میں تعیناتی عمل میں لانے ، نئی تشکیل دی گئی ریاست کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسمبلی حلقوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور ملازمین کی تقسیم سے متعلق جاری عمل کو جلد سے جلد مکمل کرنے اور ہائی کورٹ کی بھی جلد سے جلد تقسیم عمل میں لانے کا مرکزی وزیر داخلہ سے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپیل کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ نے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی تمام باتوں کی سنجیدگی سے سماعت کی اور ان تمام مسائل کا وہ خود بھی تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تمام مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT