تلنگانہ میں مزید بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔ مشرقی وسطی خلیج بنگال میں ہوا کے دباو میں کمی کی وجہ سے انڈمان اور شمالی علاقوں میں کم دباو کا اثر پیدا ہونے لگا ہے اور موسمی تبدیلیاں رو نما ہو رہی ہیں۔ یہ امکان ہے کہ اتوار تک ہوا کے دباو میں مزید کمی واقع ہوگی ۔ اس کے نتیجہ میں اتوار کو تلنگانہ میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ عادل آباد ‘ کھمم ‘ نرمل ‘ منچریال ‘ جگتیال ‘ پیداپلی ‘ جئے شنکر بھوپال پلی ‘ ملگ ‘ کریمنگر ‘ ورنگل اربن و رورل ‘ محبوب آباد ‘ بھدراچلم اور سوریہ پیٹ میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے ۔محکمہ نے کہا کہ حیدرآباد میں تیز ہواوں اور گرج چمک کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ پیر کو بھی ریاست میںکچھ مقامات پر شدید سے بہت زیادہ شدید بارش ہوسکتی ہے ۔