Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں مزید 7 کسانوں کی خودکشی

تلنگانہ میں مزید 7 کسانوں کی خودکشی

حیدرآباد۔ 10 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایک خاتون کے بشمول مزید 7 کسانوں نے جمعرات کے دن خودکشی کرلی۔ ضلع نلگنڈہ میں تین نوجوانوں کسانوں نے خودکشی کی جبکہ ضلع کھمم کے موضع ڈونا کنڈہ میں 2 کسان اور ضلع ورنگل اور ضلع رنگاریڈی میں ایک ایک کسان نے خودکشی کرلی۔ فصلوں کی تباہی ، ناکافی بارش اور قرض کے بوجھ سے پریشان کسان برادری ان دنوں خودکشیوں پر مجبور ہے۔ کانگریس نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ کسانوں کے مسائل کو یکسر نظرانداز کررہی ہے۔ وزیر زراعت ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت ، کسانوں کی امداد کیلئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کانگریس اور تلگو دیشم کی سابق حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ ریاست میں زرعی شعبہ کو یکسر نظرانداز کئے جانے کے باعث آج تلنگانہ میں یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT