Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان

تلنگانہ میں نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان

حیدرآباد۔/19جولائی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں تمام طبقات کو سماجی انصاف فراہم کروانے کیلئے ماہ اگسٹ کے اختتام یعنی آخری ہفتہ میں ایک نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے کا حصول سماجی انصاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی صدرنشین و سابق جج ہائی کورٹ جسٹس چندرا کمار نے اعلان کیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں ضلع ، منڈل اور دیہی سطح پر حصول سماجی انصاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کمیٹیاں تشکیل دے کر بڑے جلسوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر اپنے گہرے تاسف کا اظہار کیا کہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے سیاسی جماعتیں سماج کے مختلف طبقات کو منقسم کرکے اقتدار حاصل کررہے ہیں اور تناسب کی مناسبت سے پسماندہ طبقات کے ساتھ انصاف نہیں کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کے ساتھ مساوات و انصاف تعلیم، طبی سہولتوں اور مالی شعبہ میں خصوصی اہمیت دینے کے مقصد سے سماجی انصاف پارٹی قائم کی گئی ہے اور اس سوشیل جسٹس ہی کو سیاسی جماعت کی حیثیت سے از سر نو کارکرد بنایا جائے گا۔ جسٹس چندرا کمار نے مزید کہا کہ اس سوشیل جسٹس پارٹی میں کئی ایک اہم نامور قائدین بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر موہن راج، سرینواس یادو، رام نرسیا، سامبا شیوا گوڑ اور رویندر وغیرہ بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT