Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں نئے اضلاع پر کے سی آر کی آج کلکٹرس سے کانفرنس

تلنگانہ میں نئے اضلاع پر کے سی آر کی آج کلکٹرس سے کانفرنس

حیدرآباد۔/7جون، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں نئے اضلاع کی تشکیل کے عمل میں سرعت پیدا کرنے اور ضلع کلکٹروں سے ضروری صلاح و مشورے حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹر ایم چنا ریڈی انسٹی ٹیوٹ برائے فروغ انسانی وسائل میں تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں ریاستی چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیشو شرما، چیف کمشنر لینڈ اڈمنسٹریشن ریاست تلنگانہ ریمنڈ پیٹر، پرنسپال سکریٹری محکمہ ریونیو، بی آر مینا کے علاوہ پرنسپال سکریٹری برائے چیف منسٹر مسٹر نرسنگ راؤ، ایڈیشنل سکریٹری برائے چیف منسٹر سمیتا سبھروال و دیگر عہدیدار شریک تھے۔ چیف منسٹر آج کے اجلاس میں شریک نہیں تھے تاہم کل یعنی8 جون کو بھی منعقد ہونے والے ضلع کلکٹرس کانفرنس میں چیف منسٹر کی شرکت متوقع ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آج منعقدہ کانفرنس میں تمام ضلع کلکٹروں نے ضلع و ریونیو ڈیویژنس، منڈلس کے علاوہ نقشوں اور بعض تجاویز کے ساتھ شرکت کی اور آج پہلے دن نئے اصلاع سے متعلق ریونیو ڈیویژنس اور منڈلوں کے مسئلہ پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT