Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں نوٹوں کی تبدیلی اور ڈپازٹ میں عوام کو دشواریاں

تلنگانہ میں نوٹوں کی تبدیلی اور ڈپازٹ میں عوام کو دشواریاں

حیدرآباد 11نومبر (یواین آئی ) تلنگانہ بھر میں اے ٹی ایمس پر طویل قطاریں دیکھی گئیں کیوں کہ صارفین اپنے اے ٹی ایم کارڈس کو سوئپ کرنے کے منتظر رہے کیوں کہ مرکز کی جانب سے 8نومبر کو اونچی قدر والی کرنسی نوٹوں کو منسوخ کرنے کے سبب 2دن بعد اے ٹی ایم سنٹرس دوبارہ کھولے گئے ۔ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے مختلف مقامات پر سینکڑوں افراد صبح کے ابتدائی اوقات میں ہی اے ٹی ایمس پر دیکھے گئے تاکہ اپنے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈس کو سوئپ کرتے ہوئے چھوٹی کرنسی نوٹس حاصل کرسکیں۔تاہم اے ٹی ایمس کی جانب سے 100اور 50کے نوٹس جاری کئے گئے ۔ بعض مقامات پر نقد رقم کی عدم دستیابی پر اے ٹی ایمس نے کام نہیں کیا اور بعض مقامات پر نقد رقم کو اے ٹی ایم میں ڈالنے میں تاخیر کے سبب ان اے ٹی ایمس نے کام نہیں کیاحالانکہ آربی آئی نے بینکس کو ہدایت دی تھی کہ صارفین کی سہولت کے لئے وقت پر اے ٹی ایمس کھولیں۔اے ٹی ایمس پر کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی جانب سے بھاری سکیورٹی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔دوسرے دن بھی ہزاروں افراد نے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 500اور 1000روپے کی کرنسی نوٹس کو تبدیل کئے یا ان کو ڈپازٹ کیا۔دونوں ریاستوں میں کئی مقامات پر بینکس کے اے ٹی ایمس پر صارفین کا ہجوم دیکھا گیا جنہیں ”آوٹ آف سرویس ” ” کام نہیں کررہے ہیں ” یا ” نقد رقم نہیں ہے ” کی علامات اور تحریروں سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔ جب بینکس کے ذرائع سے ربط پیدا کیا گیا تو کہا گیا کہ اے ٹی ایمس میں 100 روپے کی کرنسی نوٹوں کی کمی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرحلہ وار انداز میں ہر چیز بہتر ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT