Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں وبائی امراض ملیریا ’ڈینگو ‘ چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

تلنگانہ میں وبائی امراض ملیریا ’ڈینگو ‘ چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد 25جولائی (یواین آئی) تلنگانہ میں وبائی امراض ملیریا ‘ ڈینگو ‘ چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ضلع عادل آباد میں بھی وبائی امراض کے مریض دیکھے جارہے ہیں اور اسپتالوں میں ان کی طویل قطاریں بھی نظر آرہی ہیں ۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق وبائی امراض سے ریاست بھر میں پانچ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ عام بخار سے متاثر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہیں ۔پینے کے پانی میں آلودگی یا استعمال کی جانے والی ناقص غذا کے سبب یہ امراض پھیلتے ہیں تاہم مچھروں کی افزائش بھی ان دنوں زیادہ ہے جس کے سبب ان وبائی امراض میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ملیریا ڈینگو ‘ چکن گنیا مچھیروں کے ذریعہ ہی پھیلتے ہیں۔ ریاست کے دیگر علاقوں کے مقابلہ حیدرآباد میں وبائی امراض سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہے ۔شہر میں 30سے زائد سوائن فلو کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT