Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں وبائی امراض کا قہر جاری ۔شہر حیدرآباد میں گزشتہ 18دنوں میں ڈینگی کے 76معاملات درج

تلنگانہ میں وبائی امراض کا قہر جاری ۔شہر حیدرآباد میں گزشتہ 18دنوں میں ڈینگی کے 76معاملات درج

حیدرآباد ۔ 19 اکتوبر (یو این آئی) تلنگانہ میں وبائی امراض کا قہر جاری ہے ۔شہر حیدرآباد میں گزشتہ 18دنوں میں ڈینگی کے 76معاملات درج کئے گئے ہیں۔یہ اعداد وشمار چونکا دینے والے ہیں۔گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈینگی کے 175معاملات درج کئے گئے ہیں۔گزشتہ تین ماہ کے دوران ان وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔گزشتہ چند دنوں سے صبح اور رات کے درجہ حرارت میں اچانک گراوٹ کے سبب وبائی امراض ملیریا ‘ ڈینگی ‘ چکون گنیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اسپتالوں میں ان کے مریضوں کی طویل قطاریں بھی نظر آرہی ہیں ۔ مچھروں کی افزائش بھی ان دنوں زیادہ ہے جس کے سبب ان وبائی امراض میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ملیریا ڈینگی ‘ چکون گنیا مچھروں کے ذریعہ ہی پھیلتے ہیں۔ ریاست کے دیگر علاقوں کے مقابلہ حیدرآباد میں وبائی امراض سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہے ۔ حیدرآباد کے مشہور فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ شنکر نے کہا کہ اس سال چکون گنیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور کئی مریض وبائی بخار کی علامات کے ساتھ اسپتال پہونچ رہے ہیں ۔ ان امراض سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام معاملات انفیکشن کی وجہ سے ہورہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ اس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے احتیاط کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹرس نے مچھر کش دواؤں کا استعمال کرنے اور کھانے پینے کی چیزوں میں احتیاط پر زور دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT