Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

تلنگانہ میں وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

حیدرآباد، 8 اکتوبر (یواین آئی) تلنگانہ میں وبائی امراض ملیریا ‘ ڈینگی ‘ چکون گنیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اسپتالوں میں ان کی طویل قطاریں بھی نظر آرہی ہیں ۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق وبائی امراض سے ریاست بھر میں 6لاکھ سے زائد افرا دمتاثر ہیں۔ عام بخار سے متاثر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں ہیں ۔پینے کے پانی میں آلودگی یا استعمال کی جانے والی ناقص غذا کے سبب یہ امراض پھیلتے ہیں۔ تاہم مچھروں کی افزائش بھی ان دنوں زیادہ ہے جس کے سبب ان وبائی امراض میں اضافہ ہورہا ہے ۔ملیریا ڈینگی ‘ چکون گنیا مچھروں کے ذریعہ ہی پھیلتے ہیں۔ ریاست کے دیگر علاقوں کے مقابلہ حیدرآباد میں وبائی امراض سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے ۔حیدرآباد کے مشہور فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ شیکھر نے کہا کہ روزانہ تقریباً ساڑھے تین ہزار مریضوں کا آؤٹ پیشنٹ کے طور پر علاج کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے معاملات بھی درج کئے گئے ہیں ۔ ان امراض سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام معاملات انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہیں اور ایسے بعض واقعات ہی سامنے آئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ اس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے احتیاط کا ڈاکٹرس نے مشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹرس نے مچھر کش دواؤں کا استعمال کرنے اور کھانے پینے کی چیزوں میں احتیاط پر زور دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT