Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں وقف جائیدادوں کی تباہی پر سیاست دانوں کا رول پر جلسہ عام

تلنگانہ میں وقف جائیدادوں کی تباہی پر سیاست دانوں کا رول پر جلسہ عام

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( راست ) : دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی اور آل انڈیا تنظیم انصاف کے زیر اہتمام جلسہ عام بعنوان ’ تلنگانہ میں وقف جائیدادوں کی تباہی میں سیاستدانوں کا رول ‘ 20 مئی بعد نماز مغرب محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں زیر صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی جناب سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی ، جناب وسیم قادری ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر قائدین خطاب کریں گے ۔ جناب عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی اور جناب منیر پٹیل جنرل سکریٹری آل انڈیا تنظم انصاف کے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے ۔۔

چار سے زائد چالان کی صورت میں سڑک پر گاڑیوں کو ضبط کرلیا جائے گا
حیدرآباد 17مئی (یواین آئی)چار سے زائد چالانات ہونے کی صورت میں تلنگانہ کی سائبر آبا پولیس اب سڑک پر گاڑیوں کو ضبط کرلے گی اور زیرالتو اچالانات کی رقم کی ادائیگی کے بعد ہی ضبط شدہ گاڑی کو لے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں اندرون دو دن خصوصی مہم چلائے جانے کا امکان ہے ۔سائبر آبا پولیس زیرالتو گاڑی چالانات کی رقم کے حصول پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ 25لاکھ سے زائد زیرالتوا چالانات ہیں جس سے ٹریفک قواعدکی خلاف ورزی کرنے والوں سے کئی کروڑ روپئے کی رقم وصول طلب ہے ۔بھاری رقم کی وصولی کے لئے سائبر آبا د پولیس اس خصوصی مہم پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے او ر اس سلسلہ میں اندرون د و دن احکام جاری کئے جانے کی توقع ہے ۔سائبر آبا پولیس کاکہنا ہے کہ ہردن تقریبا دس لاکھ کے چالانا ت جاری کئے جاتے ہیں لیکن ان کی وصولی کی شرح میں کمی آئی ہے جس کو دیکھتے ہوئے یہ خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔کئی ایسی بھی گاڑیاں ہیں جن پر 14سے زائد چالانات ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT