Thursday , April 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں وقف جائیدادوں کے تحفظ میں حکومت کے غیرسنجیدہ اقدامات

تلنگانہ میں وقف جائیدادوں کے تحفظ میں حکومت کے غیرسنجیدہ اقدامات

حیدرآباد۔11فبروری(سیاست نیوز) سینئر کمیونسٹ قائد وسابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سید عزیز پاشاہ نے وقف جائیدداوں کی حفاظت میںحکومت تلنگانہ کو غیر سنجیدہ قراردیتے ہوئے کہاکہ وقف بورڈ کے قیام کے متعلق حکومت کا طریقہ کار نہایت بدبختانہ اور مستقبل میںتلنگانہ کی اوقافی جائیدادوں کے لئے نقصاندہ ہے۔آج یہاں اندرا پارک دھرنا چوک پر کل ہند تنظیم انصاف اور دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی کے زیراہتمام تلنگانہ وقف بورڈ میںبڑھتی سیاسی اجارہ داریوں کے خلاف منعقدہ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جناب سید عزیز پاشاہ نے کہا کہ پچھلے ساٹھ سالوں میںغیرعلاقائی حکمرانوں نے وقف جائیدادوں کے ساتھ جوکھلواڑ نہیںکیاوہ کام آج حکومت تلنگانہ انجام دے رہی ہے ۔ وقف بورڈ کو کمشنریٹ کی شکل دینے کا وعدہ کرنے والے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر رائو دیگر وعدوں کی طرح اسے بھی فراموش کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقف بورڈ کی تشکیل کو سیاسی اثر رسوخ سے روکنے اور وقف بورڈ میںاپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے وقف جائیدادوں کا استعمال کرنے والوںکو دوبارہ مقرر کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ اس ضمن میں تنظیم انصاف وقف جائیدادوں کے ساتھ کھلواڑ پر خاموشی اختیار نہیںکریگی ۔ انہوں نے کہاکہ دیانت دار او رایماندار اراکین کا اگر حکومت انتخاب عمل میںنہیں لائے گی تو تنظیم انصاف ریاست گیرحکومت کی وقف جائیدادوں کے متعلق نیک نیتی پر عوامی شعوربیداری مہم چلائے گی اور ایک بڑی تحریک کی شروعات عمل میںلائے گی۔ جناب عثمان بن محمد الہاجری نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے بناء نوٹس عنبر شاہ بابا کی درگاہ سے متصل 25سو گز اراضی کو معمولی کرایہ پر دینے کے وقف بورڈ کے اقدامات کی سختی کیساتھ مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ وقف بورڈ کے بدعنوان ملازمین اور وقف اراضیات پرغاصبانہ قبضہ کرنے والے ٹولے کے درمیان ساز بازپوری شدت سے جاری ہے اور وقف جائیدادوں کی تیزی کے ساتھ تباہی ہورہی ہے ۔مولانا سید طارق قادری ایڈوکیٹ نے کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے قبل کے سی آر نے وعدہ کیاتھا کہ اگر تلنگانہ میںٹی آر ایس حکومت بناتی ہے تو درگاہ حضرت حسین شاہ ولیؒ کی موقوفہ اراضی کو وقف بورڈ کے حوالے کیاجائے گا اور متحدہ ریاست آندھرا پردیش کی جانب سے دائر کردہ مقدمہ سے دستبرداری اختیار کی جائے گی مگر تین سال کا وقفہ گذر جانے کے بعد بھی چیف منسٹر کا وعدہ وفا نہیں ہوسکا۔جناب ثناء اللہ خا ن نے وقف بورڈ کا کمشنریٹ بنانے کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔جنرل سکریٹری انصاف تلنگانہ منیر پٹیل‘ سید کلیم الدین عسکر صدر انصاف گریٹر حیدرآباد ‘ ایم اے ستار تنظیم آواز‘ شیخ ندیم سٹی سکریٹری اے ائی وائی ایف کے علاوہ دیگر نے بھی اس احتجاجی دھرنے سے خطاب کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT