Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ٹیچرس کے لیے علحدہ ٹیٹ اور ڈی ایس سی

تلنگانہ میں ٹیچرس کے لیے علحدہ ٹیٹ اور ڈی ایس سی

دکن ریڈیو کا راست نشریہ پروگرام ، ڈی ایڈ ، بی ایڈ امیدواروں کو ایم اے حمید کے مشورے
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بی ایڈ ، ڈی ایڈ اور ٹیچرس ٹریننگ کورسز و اردو پنڈت / ہندی پنڈت کیے امیدواروں کے لیے ٹیٹ ٹیچرس اہلیتی امتحان اور ڈی ایس سی تلنگانہ ریاست میں علحدہ طور پر ہونے والا ہے اس ضمن میں ٹیٹ 24 جنوری کو اور اس کے بعد ڈی ایس سی ہوگا ۔ دکن ریڈیو 107.8 کے ہفتہ واری راست نشریہ پروگرام میں ٹٹ اور ڈی ایس سی سے متعلق سوالات پر ایم اے حمید نے جوابات دئیے اور دن بھر ریکارڈ کیے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام پوچھے جانے والے سوالات کے راست جوابات دئیے گئے ۔ ٹیٹ اور ڈی ایس سی کا مشترکہ طور پر ایک ہی امتحان ٹی آر ٹی ہونے کے امکانات تھے لیکن اب تلنگانہ میں یہ دونوں امتحانات علحدہ ہونے والے ہیں ۔ سنٹرل کا سی ٹیٹ سال میں دو دفعہ سی بی ایس ای کے تحت پابندی سے ہورہا ہے لیکن اے پی اور تلنگانہ میں ٹیٹ ہر سال نہیں ہورہا ہے ۔ اس لیے بے شمار ٹرینڈ ٹیچرس بے چینی کا شکار ہیں ۔ ٹٹ میں کامیابی کے اعلی ترین نشانات بھی زیادہ ہیں اس سے بھی کامیابی پر اثر پڑرہا ہے ۔ شہر کے علاوہ اضلاع سے بھی امیدواروں نے ڈی ایس سی سے متعلق سوالات کئے ۔ اب تک اساتذہ کے مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد نہیں بتائی گئی اس لیے کئی امیدوار ڈی ایڈ ، بی ایڈ کر کے سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے مضطرب ہیں ۔ ٹٹ ( ٹیچرس اہلیتی امتحان ) کے نمونہ سوالات کے مطابق تیاری کرنے کا مشورہ دیا گیا اور اس لیے جو درسی کتب پرانے اور نئے ہیں اس سے بھی امیدواروں کو الجھن ہے۔ فی الوقت طلبہ ان دونوں کی مشق کریں ۔ مسٹر منیر احمد نے معاونت کی اور زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن ماسٹر نے پروگرام مرتب کیا ۔ صدیقہ فاطمہ نے کئی طرح کے سوالات بڑی عمدگی سے کیے اور اطمینان بخش جوابات پر سامعین نے اظہار تشکر کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT