Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کے تین سال بڑے پیمانہ پرپلینری کا سیشن منصوبہ

تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کے تین سال بڑے پیمانہ پرپلینری کا سیشن منصوبہ

حیدرآباد، 26فروری (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر حکمراں جماعت ٹی آر ایس پلینری سیشن کو بڑے پیمانہ پر منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ چاہتے ہیں کہ اس سیشن میں 25 لاکھ افراد شریک ہوں ۔ یہ پلینری سیشن شہر حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا ۔ اس کا مقصد حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہونچانا ہے ۔ اس پلینری سیشن میں مستقبل کے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور حکومت کی تین سالہ کارکردگی اور کامیابیوں کو بھی عوام کے سامنے رکھا جائے گا ۔ گزشتہ سال پلینری سیشن کھمم ضلع میں منعقد کیا گیا تھا اس سال حیدرآباد کے نواحی علاقہ اؤٹر رنگ روڈ ‘ ابراہیم پٹنم یا پھر میڑچل علاقوں میں اسے بڑے پیمانہ پر منعقد کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ 30 اضلاع سے تقریباً 25 لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ پلینری سیشن اور جلسہ کے ذریعہ عوام میں حکومت سے متعلق بھروسہ پیدا کرنے کا بھی منصوبہ ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT