Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کی مساعی ‘ دتاتریہ

تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کی مساعی ‘ دتاتریہ

حیدرآباد 21 مئی ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج کہا کہ پارٹی ریاست میں اپنے بیس کو مستحکم کرنے کام کر رہی ہے تاکہ وہ برسر اقتدار ٹی آر ایس کا متبادل بن سکے ۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر میں پارٹی کو مستحکم کر رہے ہیں اور اپنی موجودہ عددی طاقت کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سربراہ نے اس سلسلہ میں ملک بھر کے دورہ کا آغاز کیا ہے اور ہمارا مقصد یہی ہے کہ جنوبی ہند سے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔ 2014 کے انتخابات میں بی جے پی نے تلنگانہ سے صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ ہم اس تعداد میں اضافہ چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT