Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں پراجکٹس کیلئے مرکز کی امداد،دہلی میں اجلاس میں شرکت کے بعد ٹی ہریش راؤ کا بیان

تلنگانہ میں پراجکٹس کیلئے مرکز کی امداد،دہلی میں اجلاس میں شرکت کے بعد ٹی ہریش راؤ کا بیان

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : مرکزی حکومت ریاست تلنگانہ میں 11 پراجکٹ کی تکمیل کے لیے پردھان منتری کریشی سنچے یوجنا ( پی ایم کے ایس وائی ) کے تحت 6700 کروڑ روپئے مہیا کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔ ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے دہلی میں اجلاس میں شرکت کے بعد اس بات سے واقف کروایا ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ جو کہ مرکزی کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے مرکز سے اجلاس کے دوران ریاست میں جاری 11 پراجکٹ بشمول دیوادولا پراجکٹ کی تکمیل کے لیے 6700 کروڑ کی اجرائی کی خواہش کی تھی ۔ مرکزی سب کمیٹی نے چند اہم فیصلے لیتے ہوئے وقت پر تکمیل کیے جانے والے پراجکٹس کو بلا سودی قرض کی پیشکش کی اور نبارڈ کے ذریعہ قرض حاصل کرنے پر 4.5 فیصد شرح سود میں کمی کی سفارش کی ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے مرکز سے اس بات کی خواہش کی ہے کہ وہ نبارڈ کے ذریعہ سے قرض حاصل کرنے پر 60 فیصد امداد پراجکٹس کے لیے فراہم کریں ۔ مرکز نے نبارڈ کے لیے چھ ہزار کروڑ امداد کی پیشکش کی ہے ۔ اس بات کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ تین سال میں تکمیل پانے والے پراجکٹس پر شرح سود میں تخفیف کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT