Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں پولیو وائرس کے بعد انسدادی اقدامات

تلنگانہ میں پولیو وائرس کے بعد انسدادی اقدامات

حیدرآباد۔/15جون، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں پولیو وائرس کی موجودگی کی اطلاع کے ساتھ ہی انسداد پولیو اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے 700بوتھس پر پولیو وائرس سے نمٹنے کیلئے کارروائی کی جائے گی۔ یہاں پر پولیو وائرس کا پتہ چلا ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے 20جون سے 26جون تک مہم چلائی جائے گی۔ اور ریاست کے 700بوتھس پر انسداد پولیو ٹیکہ اندازی ہوگی۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر للیتا کماری نے کہا کہ حکومت نے اس خصوصی مہم کے ذریعہ انسداد پولیو کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم احتیاطی اقدامات کے طور پر ہوگی۔
6 ہفتوں کے شیر خوار سے لیکر تین سال کی عمر کے بچوں پر نظر رکھی جائے گی۔ یہ مہم خاص کر رنگاریڈی کے مختلف مواضعات میں انجام دی جائے گی جہاں سے پولیو کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔

 

دلت پروفیسرس کوبحال کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد۔/15جون، ( این ایس ایس ) تلنگانہ کی کلوا ویویکشھا ویتریکا پوراٹا سمیتی سنگھم نے آج مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے معطل شدہ دلت پروفیسرس کے وی رتنم اور سداسین گپتا کو بحال کرتے ہوئے انہیں فوری ڈیوٹی پر لیا جائے۔ تنظیم کے ارکان نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر اپا راؤ نے دلت پروفیسرس کے ساتھ مبینہ طور پر ہراسانی کا رویہ اختیار کیا ہے۔ ان پروفیسرس کو ان کے نظریات کی بنیاد پر معطل کیا گیا۔
اس تنظیم نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے پروفیسرس سے اظہار یگانگت کیا۔

TOPPOPULARRECENT