Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں پی جی کونسلنگ کا 2 مئی سے آغاز، انڈین میڈیکل کونسل کی اجازت 1,113 نشستیں

تلنگانہ میں پی جی کونسلنگ کا 2 مئی سے آغاز، انڈین میڈیکل کونسل کی اجازت 1,113 نشستیں

حیدرآباد /23 اپریل ( این ایس ایس ) میڈیکل کونسل آف انڈیا کی طرف سے اجازت کے حصول کے بعد حکومت تلنگانہ رواں تعلیمی سال سے میڈیکل سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ( پی جی ) کورسیس شروع کر رہی ہے ۔ جس کیلئے 2 ئی سے کونسلنگ کا آغاز ہوگا ۔ کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر کروناکر ریڈی نے رجسٹرار کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 37 شاخوں میں 1,113 نشستوں کے منجملہ منیجمنٹ کوٹہ کی 286 اور کنوئینر کوٹہ کی 827 نشستوں کو پُر کرنے کیلئے کونسلنگ کا عمل 31مئی تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طلبہ کو اختیاری مضامین کی کسی حد کے بغیر تلنگانہ اور آندھراپردیش ہیلت یونیورسٹیز میں علحدہ درخواستیں داخل کرنا ہوگا ۔ جس کی توثیق اندرون دو یوم موبائیل فون یا ایس ایم ایس کے ذریعہ کی جائے گی۔ اے پی کی نشستوں کیلئے طلبہ کونسلنگ کیلئے 22 تاریخ تا 24 اپریل جے این ٹی یو سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ تلنگاہن کی نشستوں کیلئے 24 تا 26 اپریل جے این ٹی یو حیدرآباد اور کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ خاتون ڈاکٹروں کیلئے 30 فیصد کوٹہ محفوظ کیا گیا ہے ۔ سرکاری میڈیکل کالجوں کی 529 نشستیں ہیں ۔ جن کے منجملہ 85 فیصد محفوظ اور 15 فیصد غیر محفوظ ہیں ۔
خانگی میڈیل کالجوں میں 50 فیصد نشستیں کنوینر کوٹہ اور 50 فیصد نشستیں منیجمنٹ کوٹہ کے تحت پُر کی جائیں گی ۔ وائس چانسلر کروناکر ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ورنگل میں ہیلت یونیورسٹی کیلئے 35 ایکر اراضی فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT