Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ژالہ باری کا امکان

تلنگانہ میں ژالہ باری کا امکان

حیدرآباد۔ یکم جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے اضلاع سریکاکلم، مشرقی و مغربی گوداوری ، کرشنا، گنٹور، پرکاشم، نیلور کے علاوہ تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر، ورنگل، کھمم، میدک، رنگاریڈی ، حیدرآباد، محبوب نگر اور نلگنڈہ میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ژالہ باری، شدید بارش کا امکان ہے۔ ساحلی آندھرا میں اوسط درجہ کی بارش ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ 40ڈگری اور کم از کم 27ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT