Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد 8 جولائی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے آج پیش قیاسی کی کہ تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مغربی خلج بنگال اور اطراف کے علاقوں میں موسمی سرگرمیاں چل رہی ہیں اور یہ سطح سمندر سے بلند ہو رہی ہیں۔ اسکے اثر سے تلنگانہ میں کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش یا بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت اعظم ترین 32 ڈگری سلسئیس اور اقل ترین 22 ڈگری سلسئیس ہوسکتا ہے ۔ ریاست میں ماہ جولائی کا خشک آغاز ہوا ہے اور اب تک صرف معمولی بارش ہی ہوئی ہے ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT