Saturday , July 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ میں کانگریس پر ٹی آر ایس کے ووٹس کی برتری

تلنگانہ میں کانگریس پر ٹی آر ایس کے ووٹس کی برتری

متحدہ ضلع محبوب نگر میں ارکان پارلیمنٹ و ارکان اسمبلی کے ووٹوں کی جملہ 3000 قدر

محبوب نگر ۔ 2 ؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کے پندرھویں صدر جمہوریہ کے انتخابات کے لئے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ 17 ؍ جولائی کو انتخاب ہوگا ۔ انتخابات میں الکٹورل کالج کے ممبران جیسے ارکان پارلیمان اور ارکان اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ متحدہ ضلع محبوب نگر کے 4 اضلاع ‘ گدوال‘ محبوب نگر‘ ناگرکرنول ‘ اور ونپرتی سے 2 ارکان پارلیمان اور 2 ارکان اسمبلی اپنا ووٹ استعمال کریں گے ۔ ایک ممبر پارلیمنٹ کے ووٹ کی قدر 708 ہے جبکہ ایم ایل اے کو ووٹ کی قدر 125 مقرر ہے ۔ اس لحاظ سے متحدہ ضلع محبوب نگر کے 2 ارکان پارلیمان کی قدر 1446 ہوتی ہے ۔ جبکہ 2 ارکان اسمبلی کے ووٹ کی قدر 1584 ہوتی ہے ۔ اس طرح جملہ قدر 3000 ہوتی ہے ۔ متحدہ ضلع محبوب نگر سے این ڈی اے امیدوار کے حق میں زیادہ ووٹ دیئے جانے کے امکانات ہیں جیسا کہ ٹی آر ایس نے این ڈی اے امیدوار کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ محبوب نگر کے رکن پارلیمنٹ اے پی جتیندر ریڈی اور ارکان اسمبلی لکشما ریڈی جڑچرلہ‘ اے وینکٹیشورریڈی دیورکدرہ ‘ چٹم رامو موہن ریڈی مکتھل ‘ راجیشورریڈی نارائن پیٹھ ‘ وی سرینواس گوڑ محبوب نگر ‘ جوپلی کرشنا راؤ کولاپور ‘ مری جنادرھن ریڈی ناگرکرنول ‘ جی بالراج اچم پیٹھ ‘ اس طرح4 اضلاع سے ٹی آر ایس کے جملہ ووٹس کی قیمت 1764 ہے ۔ جبکہ کانگریس سے ناگرکرنول کے رکن پارلیمنٹ نندی یلیا ‘ ارکان اسمبلی جی چناریڈی ونپرتی ‘ ڈی کے ارونا گدوال‘ سمپت کمار عالم پور ‘ ومشی چندرا ریڈی کلواکرتی ‘ اس طرح 4 اضلاع سے کانگریس کے جملہ ووٹس کی قدر 1236 ہے اسطرح ٹی آر ایس کو برتری حاصل ہے ۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ ووٹ کی قدر اس طرح طئے کی گئی ہے ۔ 1971 کی مردم شماری کے لحاظ سے ریاست میں جملہ 119 ایم ایل ایز ہیں ۔ ایک ہزار کو 119 سے تقسیم کر کے حاصل شدہ نتیجہ کو ایم ایل اے کے ووٹ کی قدر مقرر کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT