Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کرسمس تقاریب کے وسیع پیمانے پر انعقاد کا فیصلہ

تلنگانہ میں کرسمس تقاریب کے وسیع پیمانے پر انعقاد کا فیصلہ

حیدرآباد 6 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ریاست میں بالکل پہلی مرتبہ کرسمس تہوار کا سرکاری طور پر انعقاد عمل میں آئیگا ۔ سارے تلنگانہ میں جملہ 195 مقامات پر کرسمس تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا جن میں نو اضلاع شامل ہیں۔ تلنگانہ کرسچین اقلیتی فینانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائرکٹر وکٹر نے یہ بات بتائی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرسمس تقاریب کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا جائیگا جن کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ بھر میں جملہ 195 گرجا گھروں میں کرسمس تقاریب منعقد کی جائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT