Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کل سے 20 روپئے فی کیلو پیاز کی فروخت

تلنگانہ میں کل سے 20 روپئے فی کیلو پیاز کی فروخت

رعیتو بازاروں پر فروخت کے انتظامات ہریش راؤ کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 3 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے وزیر مارکٹنگ ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ ریاستی حکومت نے 5 اگسٹ سے 20 روپئے فی کیلو قیمت پر پیاز فروخت کرنے کے متبادل انتظامات کررہے ہیں ۔ مسٹر ہریش راؤ نے دیگر وزراء جو پلی کرشنا راؤ اور ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج سکریٹریٹ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے موقع پر تمام ضلع کلکٹرس ، جوائنٹ کلکٹرس ، عہدیداران بلدیات اور محکمہ مارکٹنگ کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی ۔ ہریش راؤ نے کہاکہ تمام اضلاع اور ریونیو ڈیویژن کے علاوہ رعیتو بازاروں میں رعایتی قیمت پر پیاز فروخت کی جائے گی ۔ ناسک ، کرنول اور ملک پیٹ (محبوب گنج ) مارکٹوں سے خاطر خواہ مقدار میں پیاز کی خریدی کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ وزیر مارکٹنگ نے کہاکہ ’’ضلعی نظم انتظامیہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 روپئے فی کیلو پیاز کی فروخت یقینی بنائیں۔ رعیتو بازاروں کو مناسب مقدار میں پیاز کی سربراہی کے اقدامات کئے جارہے ہیں‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT