Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کل پالی سیٹ 2016

تلنگانہ میں کل پالی سیٹ 2016

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں 21 اپریل کو پالی سیٹ 2016 ء کا امتحان مقررہ پروگرام کے مطابق منعقد ہوگا۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم پاپی ریڈی نے یہ بات کہی اور خانگی تعلیمی اداروں کے انتظامیوں سے اپنے احتجاج کو ختم کرنے کی پرزور اپیل کی۔ انھوں نے کہاکہ حکومت نے محض فیس ری ایمبرسمنٹ رقومات میں پائی جانے والی دھاندلیوں و بے قاعدگیوں کے پیش نظر ہی خانگی تعلیمی اداروں کی پولیس عہدیداروں کے ذریعہ تنقیح و جانچ کروانے کے اقدامات کررہی ہے جو کوئی غلط بات نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ حکومت کے ساتھ اختلاف و جھگڑے کی صورتحال پیدا کرنا خانگی تعلیمی اداروں کیلئے کوئی مناسب بات نہیں ہوگی۔ صدرنشین ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے کہاکہ خانگی تعلیمی اداروں میں طلبہ کی 75 فیصد حاضری رہنے پر ہی ان کالجس کے طلباء کو امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT