Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کوئی برقی کٹوتی نہیں: جگدیش ریڈی

تلنگانہ میں کوئی برقی کٹوتی نہیں: جگدیش ریڈی

حیدرآباد۔ 21 مارچ (سیاست نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے کہا کہ ریاست میں کہیں بھی برقی کٹوتی نہیں ہے۔ تلنگانہ اسمبلی میں محکمہ برقی کے مطالباتِ زر پر مباحث کے دوران بی جے پی رکن این وی ایس ایس پربھاکر نے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں غیرمعلنہ برقی کٹوتی کی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے موقع پر برقی کٹوتی سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس مرحلے پر مداخلت کرتے ہوئے وزیر برقی جگدیش ریڈی نے ریاست کے کسی بھی علاقہ میں برقی کٹوتی کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں برقی کی طلب کے مطابق برقی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایسے علاقوں میں جہاں مرمتی کام جاری ہیں، برقی سربراہی میں کٹوتی کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں علاقہ کے عوام کو پیشگی اطلاع دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ برقی کے پاس اس علاقہ سے تعلق رکھنے والے جن صارفین کے فون نمبرس موجود ہیں، انہیں فون پر کٹوتی کی پیشگی اطلاع دی جاتی ہے۔ جگدیش ریڈی نے جان بوجھ کر کسی بھی علاقہ میں کٹوتی کی تردید کی۔ انہوں نے بتایا کہ فروری تک تلنگانہ میں 9,002 میگا واٹ برقی کی طلب تھی اور حکومت 10,000 میگاواٹ طلب کی صورت میں بھی بلاوقفہ برقی سربراہی کے موقف میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست برقی کی پیداوار اور سربراہی کے سلسلے میں دیگر ریاستوں سے بہتر موقف میں ہے۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT