Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ’ کورا مٹا ‘ ( مرل) کو ریاستی مچھلی قرار دیا جائے گا

تلنگانہ میں ’ کورا مٹا ‘ ( مرل) کو ریاستی مچھلی قرار دیا جائے گا

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں بہت جلد ریاستی مچھلی کا اعلان کیا جائے گا ۔ کیرالا ، منی پور اور بعض دیگر ریاستوں کی طرح تلنگانہ میں بھی ایک مچھلی کو ریاستی مچھلی کا درجہ دیا جائے گا ۔ تلنگانہ محکمہ سمکیات نے اس خصوص میں غور و خوض کیا ہے اور کورامٹایا کورا منیو ( مرل ) کو ریاستی مچھلی کا درجہ دیا جائیگا ۔ تلنگانہ میں یہ مچھلی پسندیدگی سے تناول کی جاتی ہے ۔ محکمہ سمکیات کے عہدیداران نے کہا کہ مچھلیوں کے نام ریاستی حکومت کو روانہ کئے جائیں گے ۔ البتہ مچھلی کورا مٹا کا آبائی مقام تلنگانہ ہی کو قرار دیا جاتا ہے ۔ اس سے قبل ریاستی حکومت نے پرندوں ، درخت ، پھول اور ہرن کو ریاستی قرار دیا تھا ۔ محکمہ سمکیات کے عہدیداروں نے کہا کہ کورامٹا کو ریاست کے عوام کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے ۔ اس کی افزائش قدرتی طور پر ہوتی ہے اور اس میں تیزی سے افزائشی صلاحیتیں موجود ہیں یہ 500 روپئے فی کیلو فروخت ہوتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT