Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں کچھ مقامات پر بارش

تلنگانہ میں کچھ مقامات پر بارش

حیدرآباد 21 جولائی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں کچھ مقامات پر آج بارش ہوئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں جنوب مغربی مانسون کمزور پڑگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ محبوب نگر میں ونپرتی اور دیگر مقامات پر ایک سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ٹکی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنی یومیہ موسمی رپورٹ میں یہ بات بتائی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں کمزور پڑگیا ہے ۔ یکا دو کا مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ریاست میں کئی مقامات پر جاریہ ہفتے کے اوائل میں شدید بارش ہوئی تھی جبکہ حیدرآباد کے بشمول کئی مقامات پر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بارش کے بعد سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT